اہم خبریں

جنگ بندی کن بنیادوں پر ہو گی،ایران کی6 اسٹریٹجک شرائط سامنے آگئیں،جا نئے تفصیل

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکا اور اسرائیل کے سامنے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کر دی ہیں، جن کا مقصد ممکنہ جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ علاقائی ثالثوں اور مختلف فریقین کی جانب سے جنگ روکنے کی تجاویز دی گئی تھیں، جس کے بعد ایک نیا قانونی و اسٹریٹجک فریم ورک سامنے لایا گیا۔

ان شرائط میں پہلی اہم شرط یہ ہے کہ آئندہ دوبارہ جنگ شروع نہ ہونے کی واضح ضمانت دی جائے۔ دوسری شرط کے تحت خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ تیسری شرط میں ایران کے خلاف کارروائی کرنے والے فریق کو پیچھے ہٹنے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔

چوتھی شرط تمام علاقائی محاذوں پر کشیدگی کا خاتمہ ہے، جبکہ پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے نئے قانونی نظام کے نفاذ سے متعلق ہے۔ چھٹی شرط میں ایران مخالف میڈیا سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور متعلقہ عناصر کی ملک بدری شامل ہے۔تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے پیش کی گئی ہیں اور ان پر پیش رفت کس مرحلے میں ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں 5G سروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا،صارفین اس سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں،جا نئے طریقہ

متعلقہ خبریں