اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 5G سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ کی جدید سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق 5G استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صارف کا موبائل فون اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہو اور وہ 5G کوریج والے علاقے میں موجود ہو۔ صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جا کر نیٹ ورک آپشن منتخب کریں اور 5G فیچر کو فعال کریں۔
اگر کسی صارف کو 5G کا آپشن نظر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا فون اس سہولت کے لیے موزوں نہیں۔ کنیکٹیویٹی مسائل کی صورت میں فون ری اسٹارٹ کرنے، نیٹ ورک سیٹنگز ریفریش کرنے یا سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ صارفین ڈیجیٹل دنیا میں احتیاط برتیں اور اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
پاکستان میں 5G سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ آپ اپنے موبائل فون پر 5G سروس کیسے فعال کر سکتے ہیں-#5GPakistan #PTA #DigitalPakistan #5GLaunch #TechPakistan #StayConnected #FutureIsNow #FastInternet #5GReady #MobileTechnology #Connectivity… pic.twitter.com/OVVvkGj9Gl— PTA (@PTAofficialpk) March 24, 2026
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو رہا ہے















