اہم خبریں

تیز گام ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،پیچھے آنے والی بوگیاں حادثے کا شکار،جا نئے تفصیل

لودھراں(اے بی این نیوز) لودھراں کے قریب آدم واہن کے علاقے میں تیز گام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، جس کے باعث مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، جبکہ 7 ڈبے انجن کے ساتھ آگے نکل گئے اور پیچھے آنے والی بوگیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ مسافروں کی مدد کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں