اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو رہا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام پر مزید مالی دباؤ پڑ سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 75 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا آئندہ دو روز میں اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ شہباز شریف کریں گے، جبکہ حکومت قیمتوں میں اضافہ ایک ہی بار کے بجائے دو ہفتوں میں مرحلہ وار بھی کر سکتی ہے۔ دوسری جانب یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت سبسڈی دے کر قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوائی گئی تھی، تاہم اس وقت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :امر یکہ ،ایران مذاکرات، ٹیبل سجنے کو تیار،جے ڈی وینس پاکستان پہچنے والے ہیں ، امریکی میڈیا

متعلقہ خبریں