لاہور (اے بی این نیوز )سعد الرحمان ڈکی بھائی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے نام کو پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ سے ہٹانے کی درخواست دائر کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ان کا نام بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اس فہرست میں شامل کیا گیا، جو قانونی طور پر درست نہیں۔
درخواست پر سماعت نعیم وٹو نے کی، جو سعد الرحمان کے وکیل عثمان لطیف کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بغیر نوٹس جاری کیے نام PNIL میں شامل کیا۔عدالت نے NCCIA سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
اسی معاملے سے جڑے ایک اور کیس میں سعد الرحمان کی اہلیہ اروب جتوئی کی عبوری ضمانت سے متعلق سماعت بھی ہوئی۔ اس کیس کی سماعت منصور احمد قریشی نے کی، جہاں اروب جتوئی پیش ہوئیں اور اپنی حاضری لگوائی۔
عدالت نے اروب جتوئی کی عبوری ضمانت 6 اپریل تک بڑھا دی اور NCCIA کو آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔ یہ کیس مبینہ طور پر ایک جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق ہے جس پر ادارے نے مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،عمران خان کی ملاقات کر دی گئی،جا نئے کیا گفتگو ہو ئی















