کراچی (اے بی این نیوز )سونا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی اور عالمی مارکیٹ میں نئی سطحیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ فی تولہ سونا 16,300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 163 ڈالر بڑھ کر 4,413 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ اس رجحان کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جہاں 10 گرام سونا 13,975 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ قیمت 570 روپے بڑھ کر 7,454 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں :امر یکی اڈوں پر مزید ح م ل ے، ٹر مپ تیار رہے، سرپرائز دینگے،پاسداران انقلاب















