اہم خبریں

مسابقتی مارکیٹ آپریشنز پر نیپرا کا فیصلہ ،وزیر توانائی اہم سنگ میل قرار دے دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )نیپرا کے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز سے متعلق فیصلے کو حکومتی سطح پر بجلی کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کے بعد پاکستان کے پاور سسٹم میں سنگل بائر ماڈل سے بتدریج مسابقتی بجلی مارکیٹ کی طرف منتقلی کا آغاز ہوگا۔

اویس لغاری نے اس فیصلے کو بجلی اصلاحات کا ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد شفاف، مسابقتی اور مارکیٹ بیسڈ پاور سسٹم متعارف کرانا ہے، جو بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حصہ ہے۔

ان کے مطابق 800 میگاواٹ بجلی کی طلب کو مرحلہ وار دو طرفہ کنٹریکٹنگ کے نظام میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت بجلی کی خریداری شفاف اور خودکار مسابقتی نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ اس تبدیلی کو پاور سیکٹر میں گورننس بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے مطابق اس اصلاحاتی عمل سے نہ صرف نظام زیادہ مؤثر ہوگا بلکہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق ایک قابلِ اعتماد اور پائیدار بجلی نظام تشکیل دینے میں بھی مدد ملے گی، جبکہ طویل مدتی معاشی ترقی اور صاف توانائی کے فروغ کے امکانات بھی بڑھیں گے۔

مزید پڑھیں :تازہ ح م ل ہ ،ایران نے سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائل اسرائیل پر برسا دیئے،ہر طرف چیخ و پکار

متعلقہ خبریں