اہم خبریں

تازہ ح م ل ہ ،ایران نے سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائل اسرائیل پر برسا دیئے،ہر طرف چیخ و پکار

تہران (اے بی این نیوز     )پاسداران انقلاب نے آپریشن “وعدہ صادق” کی 79ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نئے حملوں میں جدید میزائل سسٹمز استعمال کیے گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائل شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب، رامات گان، نیگیو اور بیر شیح میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق تہران میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ اصفہان میں بھی اسی نوعیت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں :30 مارچ تک موسم کیسا رہے گا، کہاں بارش اور کہاں ژالہ باری ہو گی،جا نئے

متعلقہ خبریں