تہران (اے بی این نیوز )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے توانائی مارکیٹس میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کروڈ آئل کی قیمت 2.35 فیصد اضافے کے بعد 90.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ دنوں کی نمایاں تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔
اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 1.66 فیصد بڑھ کر 101.60 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران، علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذوالقدر کو تعینات کر دیا گیا













