تہران (اے بی این نیوز )محمد باقر ذوالقدر کو ایران کی اعلیٰ ترین سیکیورٹی کونسل کا نیا سیکریٹری مقرر کردیا گیا،معاون ایرانی صدرمحمد باقر ذوالقدر نے اس عہدے پر علی لاریجانی کی جگہ سنبھالی ہے،معاون ایرانی کے مطابق صدرعلی لاریجانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق محمد باقر ذوالقدر نے اس عہدے پر علی لاریجانی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جو اس سے قبل اس اہم منصب پر فائز تھے۔ایرانی صدارتی معاون کے مطابق علی لاریجانی ایک حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران جان سے گئے، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔
مزید پڑھیں :ایران کے ساتھ مذاکرات کی موجودہ صورتحال تاحال غیر واضح ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس















