واشنگٹن (اے بی این نیوز )وائٹ ہاؤس کی جانب سے فیلڈ مارشل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی فون کال کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے بعد سفارتی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی موجودہ صورتحال تاحال غیر واضح ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حساس سفارتی معاملہ ہے، جس پر محتاط انداز میں پیش رفت کی جا رہی ہے۔
کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا اور اس قسم کی خبروں کو مصدقہ معلومات نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آتا، اس وقت تک کسی ممکنہ ملاقات یا پیش رفت کی رپورٹس کو حتمی نہ سمجھا جائے۔
مزید پڑھیں :تل ابیب گونج ا ٹھا،اسرائیلی صدرایرانی حملے میں بال بال بچ گئے















