اہم خبریں

تل ابیب گونج ا ٹھا،اسرائیلی صدرایرانی حملے میں بال بال بچ گئے

تل ابیب (اے بی این نیوز     )اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی حملے میں بال بال بچ گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر اسحاق ہرزوگ شمالی علاقے شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کررہے تھے۔ کہ پہاڑ پر میزائل آگرا۔ ۔ جس کے بعد اسرائیلی صدر بنکر میں منتقل ہو گئے۔ تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقے ایک مرتبہ پھر ایرانی میزائلوں کی گھن گرج سے گونج اٹھے ۔ ایران کا ۔ بحرین میں امریکی ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔ پٹریاٹ فائر کنٹرول ریڈار اور ٹی پی ایس 75 ابتدائی وارننگ ریڈار شامل ۔ امریکی حکام نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ عرب میڈیا کے مطابق حیفا میں ایرانی میزائل گرنےسے ۔ دو منزلہ گھر تباہ ۔ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ بغداد میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ کویت میں ڈرون حملے سے پاورٹرانسمیشن کی 7 لائنیں متاثر ہوئیں۔ سعودی وزارت دفاع کا4 ڈرونز گرانے کا دعویٰ کیا ۔ یو اے ای نے بھی متعدد بیلسٹک میزائل مارگرائے۔

مزید پڑھیں :مذاکرات کے15 نکات، معاہدے کی گا رنٹی نہیں دے سکتا، ٹر مپ کایو ٹرن

متعلقہ خبریں