کوئٹہ(اے بی این نیوز)بچوں کی پھر موجیں لگ گئیں،بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی فیصلوں کےتناظر میں کی گئی ہے، معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جاری رکھیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگی صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے سبب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی توانائی کی بچت کے اقدامات کے پیشِ نظر صوبائی کابینہ نے سکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے ملاقات کا دن، سیکیورٹی سخت کردی گئی















