پشاور (نیوڈیسک) ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے لیے ہمت چاہیے، اسمبلی ٹوٹے گی تو مجبوراً گورنر راج کی طرف جائیں گے، گھڑی چور اکتوبر تک اپنا سرکس چلاتا رہے گا۔ اتوار کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے لیے ہمت چاہیے، عمران بزدل اور جھوٹے انسان ہے ،دونوں وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو کبھی نہیں ٹوٹیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے جمعے کی تاریخ دے کر یوٹرن لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھڑی چور اکتوبر تک اپنے سرکس چلاتا رہے گا۔