اہم خبریں

پنجاب میں عید کے بعد مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال، 10 بجے بند ہوں گی

لاہور(ویب ڈیسک)عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں مارکیٹس بند کرنے کے اوقات کاربحال کردئے گئے، دکانیں رات دس بجے بند ہوں گی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے عید الفطر کے موقع پردکانیں بند کرنے کےاوقات کارمیں نرمی کی گئی تھی۔دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، عیدالفطرکے بعد پنجاب حکومت نے اوقات کار میں دی گئی رعایت واپس لے لی ہے ۔ دکانیں اب پرانے ٹائم کےمطابق رات دس بجے بند ہوں گی ۔

متعلقہ خبریں