اہم خبریں

سوئٹزرلینڈ ،سری لنکا کا امریکہ کے خلاف بڑ ا اقدامات،جا نئے کیا

لندن (اے بی این نیوز    )سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے امریکا سمیت اس تنازع میں شامل تمام ممالک کو اسلحے کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنی غیر جانبداری کی پالیسی پر قائم رہنا چاہتی ہے، اسی لیے اسلحے کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت نہ صرف امریکا بلکہ ایران جنگ میں شامل دیگر ممالک کو بھی اسلحہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر اس جنگ کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایران جنگ میں اب تک امریکا کے کئی جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ حالات کی سنگینی کے باعث مختلف ممالک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

ادھر سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے بھی امریکا کو اپنے ملک میں فوجی سہولت فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکا نے مارچ کے آغاز میں جنگی طیارے تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ اس فیصلے کو بھی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران پر امر یکی حملوں کیخلاف لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

متعلقہ خبریں