خان پور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویڈیو بناتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ لڑکی ٹرین کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ خان پور کے علاقے دھریجہ پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھی کہ اسی دوران اچانک آنے والی مال گاڑی کی زد میں آ گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 17 سالہ تقویٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے اس افسوسناک واقعے کے بعد نوجوانوں کو ریلوے ٹریکس اور دیگر خطرناک مقامات پر ویڈیوز بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔















