راولپنڈی (اے بی این نیوز ) عمران خان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عیدالفطر کی نماز ادا نہ کر سکے اور انہوں نے اڈیالہ جیل میں اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں دیگر قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کو نماز میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج ان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے۔ یہ ان کی تیسری عیدالفطر ہے جو انہوں نے جیل میں گزاری ہے، جس پر سیاسی حلقوں میں بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی کا اہم پیغام جاری،جا نئے کیا















