اہم خبریں

امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب نطنز کو نشانہ بنا ڈالا

تہران(اے بی این نیوز    ) امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی اہم جوہری تنصیب نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وسطی ایران میں واقع نطنز یورینیم افزودگی مرکز پر حملہ کیا گیا، تاہم ابتدائی رپورٹس میں کسی قسم کے تابکاری اثرات یا بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قریبی آبادی کو بھی فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔

ایک ملک کے موقر روزنامہ کے مطابق یہ تنصیب تہران اور اصفہان کے درمیان واقع ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی فروری کے آخر میں اسی مقام پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جن میں کچھ نقصان کی تصدیق کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل کے شہروں حیفہ اور تل ابیب میں 25 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا

متعلقہ خبریں