اہم خبریں

ایران نے اسرائیل کے شہروں حیفہ اور تل ابیب میں 25 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا

تہران(اے بی این نیوز    ) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے شہروں حیفہ اور تل ابیب میں 25 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حملوں میں خرم شہر اور غدر ملٹی وار ہیڈ میزائل استعمال کیے گئے، جن کے ذریعے مختلف فوجی اور اہم تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

ایران کی جانب سے ایک سخت وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ اگر ایرانی جزیروں پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو راس الخیمہ کو نشانہ بنایا جائے گا، جس سے خلیجی خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عید کرم میں جوانوں کیساتھ منائی

متعلقہ خبریں