عمران خان تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور ہماری جان چھوڑ، سعید غنی
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور ہماری جان چھوڑو، تمہیں سب جانتے ہیں کہ تم کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہو۔اتوار کو کراچی وسطی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ ، تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور ہماری جان چھوڑو، عمران خان ! لوگ جانتے ہیں کہ تم کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہو ، تم کام کرتے ہو تو بھارت خوش ہوتا ہے، بلاول جب بات کرتا ہے تو بھارت کی حکومت کو آگ لگتی ہے۔سعید غنی کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ،عمران خان تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور جان چھوڑو۔