اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، انہوں نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا: پرویز الہٰی

گجرات(اے بی این نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور اُنہوں نے کسی کا نقصان نہیں کیا۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز الہٰی نے گزشتہ انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل رہی اور اگر اللہ کو منظور ہوا تو دھاندلی کی کسر بھی نکل جائے گی، انہوں نے تجربے کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان کی باتوں کو سنا اور عمل کیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے ن لیگ کے بارے میں کہا کہ بعض اوقات جب وہ آتے ہیں تو عوامی وسائل نکال لیتے ہیں، لیکن اس بار جو تیل موجود تھا وہ بھی نکال دیا گیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے جہاز خریدنے کے فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب روپے کے جہاز کی خریداری کی بجائے عوام کو رمضان میں ریلیف دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے عوامی شعور اور قربانیوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے جنہوں نے قربانیاں دی ہیں، ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، گجرات ضلع کو شہداء کی دھرتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ضلع تین نشان حیدر کے حاملین کا ہے۔ آخر میں پرویز الہٰی نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غزہ اور ایران کے مسلمانوں کو دعا میں یاد رکھنا چاہیے اور قیادت کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ملک کے لیے کام کرے اور ان کی عمر دراز ہو۔

مزید پڑھیں۔حزب اللہ کا اسرائیلی فورسز پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، کئی عمارتیں تباہ، متعدد اسرائیلی زخمی

متعلقہ خبریں