اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔
صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ آج کے دن ہمیں قومی یکجہتی،آئینی بالادستی اورقانون کی پاسداری کے عزم کی تجدید بھی کرنی چاہیے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ عید پر بھی ہمارے دل غزہ اورمشرقِ وسطیٰ کیلئے غمگین ہیں۔ان کی تکلیف اس بات کی یاد دہانی ہے کہ امتِ مسلمہ میں مزید اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے بھی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دعا ہے عید پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے امن و خوشحالی لائے۔ عید ہمیں اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کا درس دیتی ہے۔پاک فوج کے جوان عید کے دن بھی وطن کے دفاع میں مصروف ہیں۔















