اہم خبریں

ایران کا اسرائیل کے اہم ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ پر حملہ، ایئرفورس کے ری فیولنگ طیاروں کو ہدف بنایا گیا

تہران ( اے بی این نیوز   ) ایران نے تازہ کارروائی میں اسرائیل کے اہم ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں اسرائیلی ایئرفورس کے ری فیولنگ طیاروں کو ہدف بنایا گیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں دیگر تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بحرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے آنے والے میزائلز اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا جا رہا ہے، اور 28 فروری سے اب تک 141 میزائلز اور 242 ڈرونز کا سامنا کیا جا چکا ہے۔ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا کے تین بحری جہاز یو ایس ایس پورٹ لینڈ، یو ایس ایس کامسٹاک اور یو ایس ایس باکسر سان ڈی ایگو سے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد خطے میں ممکنہ بڑے آپریشن کی قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں :ایران کی فتح،امریکی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز فرار، آپریشنل نہیں رہا

متعلقہ خبریں