اہم خبریں

ایران کی فتح،امریکی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز فرار، آپریشنل نہیں رہا

تہران ( اے بی این نیوز   )امریکی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جنگی سرگرمیاں چھوڑ کر مرمت کے لیے بحیرہ احمر سے روانہ ہو گیا ہے، رپورٹس کے مطابق جہاز کو یونان کے علاقے سوڈا بے منتقل کیا جا رہا ہے جہاں اس کی مرمت کی جائے گی، اور یہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں تک آپریشنل نہیں رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کے باعث کئی رہائشی حصے متاثر ہوئے جبکہ 100 سے زائد بستروں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق جہاز پر تقریباً ساڑھے 4 ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہے، جبکہ آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زائد وقت لگا اور اس دوران 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، تاہم انجن محفوظ رہا۔

مزید پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا

متعلقہ خبریں