اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس نے توانائی کے شعبے میں ہلچل مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتیں تقریباً 3 فیصد تک کم ہو گئی ہیں جس کے بعد امریکی خام تیل 93.31 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح لندن برینٹ آئل کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1.60 فیصد کمی کے بعد 101.78 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ عراق کی حکومت اور کردش اتھارٹی کے درمیان تیل کی برآمدات سے متعلق معاہدہ ہے جس کے بعد سپلائی میں اضافہ متوقع ہے۔مزید یہ کہ امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی خبروں نے بھی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں :چین اور جاپان امریکہ سے تعاون کریں،ٹرمپ نے متنبہ کر دیا

متعلقہ خبریں