اہم خبریں

چین اور جاپان امریکہ سے تعاون کریں،ٹرمپ نے متنبہ کر دیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس جنگ میں فتح حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہی اس کا بنیادی ہدف ہے، تاہم جنگ کب ختم ہوگی اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عسکری لحاظ سے ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور امریکا نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ طیارہ شکن نظام کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق عالمی اتحاد بھی امریکا کی مدد کر سکتا ہے لیکن نیٹو اس وقت مطلوبہ کردار ادا نہیں کر رہا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور جاپان اپنی توانائی کا بڑا حصہ ایران کے راستوں سے حاصل کرتے ہیں، اس لیے ان ممالک کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک کا انحصار آبنائے ہرمز پر ہے انہیں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہاں احتجاج کرنے والوں کو سخت سزائیں دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب امریکا چاہے گا تو اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم مقام ہے اور حالات کے مطابق یہ راستہ خود بخود کھل جائے گا، جس سے عالمی توانائی کی ترسیل متاثر نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں :عید کے دن مری کا موسم کیسا رہے گا،کیا سیاح جا سکیں گے،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں