مری ( اے بی این نیوز ) گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش اور ژالہ باری نے مری کا منظر بدل کر رکھ دیا ہے، سڑکیں پھسلن کا شکار ہو چکی ہیں اور حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق شدید دھند اور خراب موسمی حالات کے باعث شاہراہوں پر ڈرائیونگ نہایت خطرناک ہو گئی ہے، اسی وجہ سے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگر موسم کی شدت برقرار رہی تو فوری فیصلہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں تک مزید بارش اور خراب موسم کی پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو سیاح پہلے ہی مری میں موجود ہیں وہ ہوٹلوں تک محدود رہیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور دیگر ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ،سونا، چاندی سستا ،جا نئے کتنی قیمت کم ہو ئی















