اہم خبریں

اپ ڈیٹ،سونا، چاندی سستا ،جا نئے کتنی قیمت کم ہو ئی

کراچی ( اے بی این نیوز   )ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس نے خریداروں کو حیران کر دیا ہے اور مارکیٹ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث سرمایہ کار بھی محتاط ہو گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8100 روپے کی بڑی کمی کے بعد 491362 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 6945 روپے سستا ہو کر 421263 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ چاندی 50 روپے کم ہو کر 7684 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں فی اونس سونا 81 ڈالر سستا ہو کر 4686 ڈالر کی سطح پر آ گیا، جبکہ چاندی 0.50 ڈالر کمی کے بعد 72 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی سونے کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں