اہم خبریں

امریکہ کو ایک اور شکست ، سری لنکا نے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کر دیا

کولمبو (اے بی این نیوز    )سری لنکا نے امریکا کے جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے،سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ مارچ کے آغاز میں امریکا نے درخواست کی تھی کہ دو جنگی طیارے مٹالا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان طیاروں پر بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل نصب تھے اور انہیں ایک غیر ملکی اڈے سے سری لنکا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

صدر کے مطابق حکومت نے اس درخواست کو واضح طور پر مسترد کر دیا تاکہ کسی بھی بین الاقوامی تنازع کا حصہ بننے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پالیسی غیر جانبداری اور امن کو برقرار رکھنا ہے، اور کسی بھی بڑی طاقت کے درمیان کشیدگی میں شامل ہونا قومی مفاد کے خلاف ہو سکتا ہے۔اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے ارکان نے ڈیسک بجا کر بھرپور حمایت کا اظہار کیا، جبکہ عوامی حلقوں میں بھی اس اقدام کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :عیدالفطر کل منائی جائے گی، عمران خان جیل میں اور جا نئے کون کہاں عید منائے گا

متعلقہ خبریں