اہم خبریں

حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی بڑا خطرہ محسوس نہیں ہو رہا، فواد چودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سینئر سیاستدان فواد چودھری نے نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی حکمت عملی اور اپنی سابقہ جماعت کے اندرونی حالات پر تفصیلی رائے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی بڑا خطرہ محسوس نہیں ہو رہا اور اپوزیشن بھی اس پوزیشن میں نظر نہیں آتی کہ کوئی منظم اور مستقل تحریک چلا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بعض اوقات پالیسی تبدیلی کے لیے عوامی دباؤ یا سڑکوں پر احتجاج کا انتظار کرتی دکھائی دیتی ہے، جبکہ آئینی ترامیم کے بعد سیاسی راستے مزید محدود ہونے کا تاثر بھی مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق معاشی دباؤ بڑھنے سے عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور بظاہر نظر آنے والی خاموشی دراصل اندرونی اضطراب کی علامت ہو سکتی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چھوٹا سا واقعہ بھی بڑے احتجاج کو جنم دے سکتا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کسی بھی معاملے کو اچانک وسیع سطح پر پھیلا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ خاموشی کو استحکام سمجھنا ایک غلطی ہو سکتی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں غیر روایتی سیاسی تبدیلی کے امکانات بھی موجود رہتے ہیں۔اپنی سابقہ جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات میں شدت آ چکی ہے اور گروپنگ نے تنظیمی طاقت کو کمزور کیا ہے۔ ان کے مطابق ہر دھڑا اپنے مفادات کو ترجیح دے رہا ہے، جس سے مجموعی اتحاد متاثر ہو رہا ہے۔ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

بانی کے بعد قیادت کا خلا ابھی تک پُر نہیں ہو سکا، اور کسی متفقہ اور مضبوط قیادت کا سامنے نہ آنا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق قیادت کی عدم موجودگی میں احتجاج وقتی طور پر زور پکڑ سکتا ہے، مگر اسے برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ اچانک شروع ہونے والی تحریک کو کنٹرول کرنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے، اور اگر جماعت کے اندر اتحاد بحال نہ ہوا تو یہ صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :دشمن کے قدم اکھڑ گئے امریکہ ،اسرائیل میدان جنگ سے فرار،48 گھنٹوں کی جنگ بندی چا ہتے ہیں،ایرانی میڈیا

متعلقہ خبریں