اہم خبریں

جاز، یوفون اور زونگ کو ملک بھر میں فائیو جی سروس شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں جدید انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد صارفین کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔ اتھارٹی کے مطابق جاز، یوفون اور زونگ کو ملک بھر میں فائیو جی سروس شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی تاکہ صارفین کو بہترین معیار اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام موبائل کمپنیز اپنی ویب سائٹس پر ان علاقوں کی تفصیلات جاری کریں گی جہاں فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ساتھ ہی ان موبائل فونز کی فہرست بھی فراہم کی جائے گی جو اس جدید ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اتھارٹی نے مزید ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنی ڈیوائسز کو جدید نظام پر اپ ڈیٹ رکھیں اور فائیو جی سروس کو فعال کریں تاکہ وہ تیز رفتار انٹرنیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،جا نئے کتنا مہنگی ہونے جا رہی ہیں

متعلقہ خبریں