نیویارک (اے بی این نیوز ) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران سے متعلق جنگی صورتحال پر اہم دعوے سامنے آئے ہیں۔ ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق اس جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 جدید ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جو مختلف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے تھے۔ اس کے علاوہ 6 دیگر جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جو اس تنازع کی شدت کو ظاہر کرتی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ہی دفاعی نظام کی زد میں آ گئے۔ اس کے علاوہ ایک ری فیولنگ طیارہ دورانِ پرواز تباہ ہوا جس میں سوار چھ افراد ہلاک ہو گئے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر موجود مزید 5 ری فیولنگ طیارے ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے، جنہیں نمایاں نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں :پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان اسرائیلی حملے میں شہید















