کراچی(اے بی این نیوز)بارش میں کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم
کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگ کر باپ بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکڑک کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن میں عدالتی ناظر کے پاس جمع کرائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ناظر ہرجانے کی رقم متوفین کے ورثا کو ادا کرے اور عدالت کو آگاہ کرے۔
مزید پڑھیں۔عید پرگیس کی فراہمی کے اعلان پر شہری خوشی سے نہال















