اہم خبریں

بارشوں کےنئے اسپیل کی انٹری؛محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور میں افق پر بادلوں کا راج ہے ،سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ،ٹھندی ہوائیں چلنے سے خنکی برقراراوردرجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

ہوامیں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈکیاگیاہے اورپانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اورآئندہ چند روز تک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
شہر قائد میں بارش کا حالیہ اسپیل اختتام پذیر ہوگیااور محکمہ موسمیات کے مطابق 21سے 23مارچ کے دوران بارش کا ایک اور اسپیل آنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے نقصانات پر رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق کراچی میں مختلف حادثات کے دوران 20 افراد جاں بحق اور31 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شا ہ کے مطابق کیماڑی میں 13، ملیر میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ اور کراچی ساؤتھ میں بھی ایک،ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق صوبے بھر میں 79 گھروں کوبھی بارشوں سے نقصان پہنچاہے۔

مزید پڑھیں۔یو این سیکرٹری جنرل کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں