تہران ( اے بی این نیوز ) پارس گیس فیلڈ پر حملے کاجواب،ایران نے اسرائیل پر کلسٹر میزائل داغ دیئے،تل ابیب میں دھماکے،ایک اسرائیلی ہلاک ،5 زخمی،ریاض پر داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا، عراق میں ام القصر بندرگاہ کے قریب ڈرون حملہ، عراقی بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنایاگیا ،ابوظہبی میں میزائل حملہ ناکام، حبشان گیس فیلڈ پر آپریشن معطل ،آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 63 ویں لہر کوشہید وزیرِ انٹیلی جنس اور دیگر انٹیلی جنس اہلکاروں سے منسوب کیاگیا،پاسداران انقلاب نے کہا کہ جنگ کو تیل کی تنصیبات تک نہیں پھیلانا چاہتے تھے نہ دوست اور ہمسایہ ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا ارادہ تھا، ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے
مزید پڑھیں :گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر















