اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، بیرون ملک واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ناقابلِ برداشت ہے، فیلڈ مارشل کا دوٹوک موقف،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہلِ تشیع کے علماء کی اہم ملاقات، فیلڈ مارشل نے کہا گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ، علماء کا اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی میں کلیدی کردار قرارہے
علماء نے امن، استحکام اور ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کی،ملاقات میں قومی سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال،فیلڈ مارشل نے دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کا دوٹوک عزم دہرایا،کہا افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابلِ قبول ہے،افغان طالبان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، آرمی چیفنے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں :رمضان المبارک کے آخری ایام، مسجد الحرام میں تہجد کے بعد بارش کے خوبصورت مناظر















