اہم خبریں

عالمی منڈی میں سونا فی اونس ڈھائی فیصد سستا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں سونا فی اونس ڈھائی فیصد سستا ہوگیا۔عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 4ہزار765 ڈالر ہوگئی، عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میں فی اونس 6 فیصد کمی ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے اثرات نے اس کمی کو فروغ دیا ہے۔

پاکستان میں بھی سونے کی مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث خریداروں کو خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے تک گر گئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد ،شاہین آفریدی کے گھر ساتھی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

متعلقہ خبریں