اہم خبریں

امریکہ تیا رہے،سر پرائز دینگے، خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کا ٹرمپ کو چیلنج

تہران ( اے بی این نیوز     ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے سخت اور واضح پیغام سامنے آ گیا ہے، جہاں ایک اعلیٰ عسکری عہدیدار نے امریکی قیادت کو کھلم کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے اہم مرکز خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر سے وابستہ سینئر جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی اور جوابی صلاحیتوں کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔

ایرانی جنرل کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادیوں کو جلد ایک ایسے “سرپرائز” کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا انہوں نے اندازہ بھی نہیں لگایا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور غیر متوقع جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے پاس نہ صرف جدید میزائل سسٹمز موجود ہیں بلکہ خطے میں اس کی اسٹریٹجک پوزیشن بھی مضبوط ہے، جو کسی بھی ممکنہ تصادم میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ عسکری قیادت نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں :شمالی کوریا، سپریم لیڈر کم جونگ ان نے تاریخ رقم کر دی،دنیا حیران،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں