تہران ( اے بی این نیوز ) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں موجود اہم تیل اور گیس تنصیبات کے قریب رہائش پذیر شہریوں اور ملازمین کے لیے فوری وارننگ جاری کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے ٹیلی گرام چینل کے ذریعے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور الجبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس سے فوراً دور چلے جائیں۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات کی الحسن گیس فیلڈ، قطر کے پیٹروکیمیکل کمپلیکس اور ہی راس لفان ریفائنری کے نزدیک رہنے والے افراد کو بھی فوری طور پر محفوظ فاصلے پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ یہ تمام تنصیبات اب جائز ہدف بن چکی ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ممکنہ حملے کیے جا سکتے ہیں، لہٰذا تمام شہریوں، رہائشیوں اور ملازمین کو بلا تاخیر علاقے سے دور جانے کا حکم دیا گیا ہے۔















