اہم خبریں

سعودی عرب، قطر ،ترکیہ کی درخواست،پاکستان کا بڑا اہم فیصلہ،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری آپریشن غضب للحق کی کارروائیاں عید الفطر کے پیش نظر عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ اس عارضی تعطل کا مقصد مذہبی تہوار کے دوران شہریوں کی حفاظت اور عام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست اور مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی تعلقات کو نقصان نہ پہنچے۔ کارروائیوں کی مؤثر روک آج رات سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک جاری رہے گی۔

انہوں نے عوام اور متعلقہ اداروں کو یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی بھی دہشتگردی یا غیر متوقع صورتحال کا سامنا ہوا تو آپریشن فوراً دوبارہ فعال کیا جائے گا تاکہ ملکی سلامتی اور سرحدی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ قدم پاکستان کی نیک نیتی اور عوام کی حفاظت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :امریکی صدر کا دورہ چین منسوخ ، جا نئے وجہ

متعلقہ خبریں