راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے تفصیلی چیک اپ کے بعد اپنا کام مکمل کر لیا اور ٹیم واپس روانہ ہو گئی ہے، جس کے بعد اب رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق میڈیکل ٹیم اپنی مکمل رپورٹ مرتب کر کے کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تمام تفصیلات شامل ہوں گی۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ آیا انہیں مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں پمز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز شامل تھے جنہوں نے جدید طبی سہولیات کے تحت معائنہ کیا۔ چیک اپ کے دوران مختلف ٹیسٹ اور طبی جائزہ لیا گیا تاکہ صحت کی مجموعی صورتحال کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں عید الفطر کس دن ہو گی، جمعہ یا ہفتہ کو،جا نئے















