اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) عیدالفطر کے موقع پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عید کے دن اپنے بچوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید پر بانی پی ٹی آئی اور ان کے بچوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ممکن بنایا جائے گا تاکہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے اہل خانہ سے بات کر سکیں۔ اس اقدام کو انسانی ہمدردی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت بھی دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے انہیں ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کو ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے جس سے خاندانی روابط کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں :عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان،5 چھٹیاں ہو نگی،جا نئے تفصیلات















