لاہور ( اے بی این نیوز ) پنجاب بھر میں عید کی خوشیوں کا آغاز سرکاری سطح پر بھی ہو گیا ہے، جہاں حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں عیدالفطر کے لیے تین سرکاری تعطیلات دی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، جس کے دوران سرکاری دفاتر اور بیشتر ادارے بند رہیں گے۔ اس کے بعد اتوار کو معمول کے مطابق ہفتہ وار تعطیل ہوگی، یوں مسلسل چار دن آرام اور عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے فوراً بعد پیر کے روز بھی تعطیل ہوگی کیونکہ اس دن یوم پاکستان منایا جاتا ہے، جس کی چھٹی وفاقی حکومت کی جانب سے دی جاتی ہے۔ اس طرح شہریوں کو لگاتار پانچ دن کی چھٹیوں کا سنہری موقع مل گیا ہے، جسے لوگ بھرپور انداز میں انجوائے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فکسڈ چارجز عائد،جا نئے تفصیلات















