اہم خبریں

بہت بڑی تبدیلی،اہم ترین عہدیدار کو بدل دیا گیا،جا نئے کون

اسلام آباد (رضوان عباسی )حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان میں بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔ بی ایس 21 کے افسر ارشد مجید مہمند کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر کیا گیا ہے۔ ارشد مجید مہمند اس سے قبل پاور ڈویژن میں بطور اسپیشل سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے اور ارشد مجید مہمند کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کا چارج فوری طور پر مؤثر ہوگا اور آئندہ احکامات تک یہ تقرری جاری رہے گی۔

گلگت بلتستان, چیف سیکرٹری, ارشد مجید مہمند, انتظامی تبدیلی, حکومت پاکستان, پاور ڈویژن, اسٹیبلشمنٹ ڈویژن, نوٹیفکیشن, سول سرونٹس ایکٹ, سیاسی خبریں, سماجی میڈیا خبریں

مزید پڑھیں :5000 روپے کیش عیدی حا صل کریں ، جانئےاپلائی کرنے کا طریقہ

متعلقہ خبریں