تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی سپریم لیڈر نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کے موجودہ سربراہان اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے اور کسی نئی تقرری یا تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہید رہنماؤں کی پالیسیوں پر عمل کرنا ملک کے لیے مستقبل کی راہ ہموار کرے گا اور استحکام کو یقینی بنائے گا۔
سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ایرانی نظام میں کسی بڑے رد و بدل کا امکان موجود نہیں ہے اور تمام حکومتی شعبے اپنی روایتی سمت میں کام جاری رکھیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی اور انتظامی استحکام کو برقرار رکھنا اور عوام میں اعتماد بڑھانا ہے۔ ان کے بیانات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی پالیسیاں طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت چلائی جائیں گی اور کسی بھی اچانک تبدیلی سے گریز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :5000 روپے کیش عیدی حا صل کریں ، جانئےاپلائی کرنے کا طریقہ















