اہم خبریں

ایران کے تازہ تابڑ توڑ حملے، اسرائیل، اربیل، دبئی اور العدید پر میزائلوں کی بوچھاڑ،امریکی فوجی اہداف تباہ

تہران (اے بی این نیوز   )ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی 56 ویں لہر کامیابی سے انجام دی ہے۔ اس تازہ کارروائی میں خرمشہر، عماد اور قدر میزائلوں کا استعمال کیا گیا، جنہوں نے مخالفین کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔
حملوں میں اسرائیل، اربیل، دبئی اور العدید کی فوجی و دفاعی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹس جاری کر دی گئی ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی دشمن کی جارحیت کے جواب میں کی گئی اور پاسداران انقلاب کی صلاحیت اور تیاری کا مظاہرہ ہے۔
میزائل حملوں کی نوعیت اور ان کے ہدف کے انتخاب سے واضح ہوتا ہے کہ ایرانی عسکری حکمت عملی میں پیش قدمی اور جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال ہو رہا ہے۔ علاقائی و بین الاقوامی حلقوں میں اس کارروائی پر تشویش اور ردعمل جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین اس پر مختلف تجزیے اور حمایت کے جذبات ظاہر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :عید سے پہلے سرکاری ملازمین کی عید،وزیر اعظم نے بڑا اعلان کر دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں