اہم خبریں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع ، جا نئے تفصیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اسکیم کو اب غیر ملکی شہریوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت سرمایہ کاروں کو پرکشش منافع کے ساتھ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی بھی اجازت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاف ڈیجیٹل بینکاری نظام کے ذریعے بیرون ملک سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معیشت میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میزبان ممالک کی معیشتوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انہی پاکستانیوں کی جانب سے آنے والی ترسیلات زر ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال دو ہزار پچیس کے دوران پاکستان کو ملنے والی ترسیلات زر اڑتیس اعشاریہ تین ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ دو ہزار چھبیس میں یہ رقم بڑھ کر تقریباً بیالیس ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں دوسرا بڑا ملک ہے جو بیرون ملک مقیم شہریوں سے ترسیلات زر حاصل کرتا ہے۔ ان کے مطابق ترسیلات زر ملک کے بیرونی کھاتوں کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔حکام کے مطابق اس وقت مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً سولہ اعشاریہ تین ارب ڈالر ہیں جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً اکیس اعشاریہ چھ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :تواانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ،14 اپریل کے بعد ایل این جی ناپید ہوگی

متعلقہ خبریں