اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے خوشخبری،معاوضہ پیکیج کی ادائیگی شروع

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 4459 ملازمین کے معاوضہ پیکیج کی تفصیلات متعلقہ مالیاتی نظام کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں تاکہ ادائیگی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں معاوضہ پیکیج کی پہلی قسط کے طور پر چالیس فیصد رقم منتقل کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ ملازمین کو فوری مالی سہولت فراہم کرنا اور ادائیگی کے عمل کو مرحلہ وار مکمل کرنا ہے۔

حکام کے مطابق باقی رقم بھی طے شدہ طریقہ کار کے تحت بعد ازاں ادا کی جائے گی جبکہ متعلقہ ادارے پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ تمام اہل ملازمین کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں :بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل، ڈرون حملے،شدید آگ بھڑک اٹھی،6 امریکی اہلکار ہلاک

متعلقہ خبریں