اہم خبریں

تواانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ،14 اپریل کے بعد ایل این جی ناپید ہوگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) سیکرٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث گیس کی سپلائی چین دباؤ کا شکار ہے۔ اس صورتحال کے باعث پاکستان کو درپیش توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت مختلف متبادل آپشنز پر غور کر رہی ہے تاکہ صنعتوں، بجلی گھروں اور گھریلو صارفین کو درپیش ممکنہ مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے اور توانائی کی دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل، ڈرون حملے،شدید آگ بھڑک اٹھی،6 امریکی اہلکار ہلاک

متعلقہ خبریں